سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس۔ ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ آسیہ گل، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق اور بورڈ ممبرز نے بھی شرکت کی ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نےایجنڈا آئٹمز پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایچ آراو پروکیورمنٹ سمیت چار کمیٹیز بنانے کی بھی منظوری دیتے ہوئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو جلد از جلد فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔