ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا، سائلین کے مسائل سنے اور عملہ کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں سائلین کی داد رسی کی جائے۔ فرد ملکیت کےاجراء اور دیگر ریونیو معاملات میں شفافیت برقرار رکھی جائے۔ سائلین کے مسائل بروقت حل کئے جائیں۔ سائلین کو ناجائز تنگ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔