Horse and Cattle Show

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے آج میلہ مویشیاں کا افتتاح کیا ۔ جو 25 فروری سے 3 مارچ تک جاری رہے گا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا میلہ مویشیاں ایسا ایونٹ ہے جس سے معاشی سرگرمیاں فروغ پاتی ہیں ۔ اس میں عوام کے تفریح کیلئے مختلف سٹالز ہیں میلہ مویشیاں میں مختلف قسم کے جانوروں کی خریدو فروخت سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گاـ
اس موقع پر کمانڈنٹ بی ایم پی موسی رضا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان اسد چانڈیہ بھی موجود تھے ۔