Surprise Visit of DC in Offices

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ایکسائز،ہیلتھ اور دیگر دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔  ڈپٹی کمشنر نے ایکسائز آفس کے معائنہ کے دوران واجبات کی وصولی کےلئے بنک آف پنجاب کی برانچ قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن، منتقلی، نمبر پلیٹ کے اجراء، ٹوکن ٹیکس اور دیگر امور کے شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے بریفنگ لی۔ انہوں نے مختلف کاؤنٹر پر جاکر موجود سائلین سے ملاقات کیں اور ان کے مسائل سننے کے ساتھ دفتر کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ سرکاری فرائض میں بدنیتی اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سائلین کی بہتر رہنمائی سے بیشتر مسائل فوری حل ہوسکتے ہیں تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ گاڑیوں کی دستاویزات، رجسٹریشن بک اور نمبر پیلیٹس کی فراہمی کا شیڈول نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں۔ دفتر میں عوامی شکایات سنٹر کے قیام اور داد رسی کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کے آفس کا بھی دورہ کیا انہوں نے مختلف ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ دفاتر کے گراونڈ کو صاف کرکے لانز میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین مہم میں سب دفاتر کے ملازمین کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔