ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر چوٹی زیریں کا دورہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ عام لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جائیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ریوینو سے متعلق کیسز کا موقع پر فیصلہ سنایا۔