ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی صدارت میں انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں سی ای او ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان پولیو مہم کے سلسلے میں بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اور سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جن بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگے ان سب سے پہلے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروایا جائے ۔